اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کی رہنما طیبہ راجہ نے صنم جاوید کو سینیٹ کا امیدوار نامزد ہونے پر سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق طیبہ راجہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک کو جان بُوجھ کر اُونچا دکھانے کے لئیے ضرُوری نہیں ہوتا کے باقی سب کی قُربانیوں کو پسِ پشت ڈال دیا جائے یا کم دکھایا جائے۔ سوال یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جب خدیجہ شاہ ،طیبہ راجہ ، عالیہ حمزہ کسی کی بھی بیل اے ٹی سی سے نہیں ہوئی تو ایک ہی عورت صنم جاوید کی ضمانت بار بار اے ٹی سی سے کیسے ہو جاتی تھی؟خدیجہ شاہ واحد عورت ہے جسکے والد بھائی اور خاوند کو اٹھا لیا گیا تھا تو اس نے اپنی گرفتاری خود دی۔۱۸ گھنٹے گاڑی کا سفر کروا کر بلوچستان جیل تک بھیج دیا گیا۔ صنم آٹھ بار گرفتار اسی لئیے ہُوئی کیونکہ اسکی سات بار بیل بھی ہُوئی۔باقی کسی کی تو بیل بھی نہیں ہوتی تھی۔ ابھی ہم سب صرف خان کی واپسی کی وجہ سے خاموش ہیں۔تھوڑا رکیں سب ایک ساتھ بولیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں