کراچی (پی این آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ رمضان میں مہنگی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
کورنگی میں مختلف یونین کونسلز میں تزئین و آرائش کے کام کے افتتاح پر گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق، سندھ اور بلدیاتی حکومتیں ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں آئے گی، اہل کراچی ساڑھے 3 سال میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ رمضان میں مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں