اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی توہین سے متعلق پی ٹی آئی نے سوشل میڈيا پر کوئی مہم نہیں چلائی۔
بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ شہدا کو سیاست میں گھسیٹ کر ان کی قربانیوں کے نام پر سیاست کر رہی ہے، پی ٹی آئی محب وطن جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے بھی خواجہ آصف اور عطا تارڑ کے بیانات کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جوانوں کی شہادت کو اپنے سیاسی عزائم کیلئے استعمال کرنے والے قوم کے خیرخواہ نہیں، ملک کی حفاظت پر مامور ایک ایک جوان پر قوم کو فخر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں