پی آئی اے کی فضائی میزبان بغیر پاسپورٹ کہاں پہنچ گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد سے ٹورانٹو کی پرواز پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی فضائی میزبان بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15مارچ کو پی آئی اے ایئر ہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد ٹورانٹو پرواز پی کے 781 پر تھی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایئرہوسٹس اپنا پاسپورٹ کراچی ایئرپورٹ پر چھوڑ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایئر ہوسٹس کے کینیڈا میں رکنے اور سیاسی پناہ کی اطلاعات درست نہیں۔ترجمان پی آئی اے نے یہ بھی کہا کہ بغیر پاسپورٹ سفر پر جرمانہ قومی ایئرلائنز پر نہیں بلکہ ایئر ہوسٹس پر ہوا ہے۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئر ہوسٹس ٹورانٹو سے واپسی کی پرواز پی کے 782 سے واپس آرہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close