پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس گمراہ کن پروپیگنڈہ قرار دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس گمراہ کن پروپیگنڈہ قرار دیدی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور عطاء تارڈ کا پاک فوج کے شہدا کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ انتہائی قابل افسوس ہے، جوانوں کی شہادت کو اپنے سیاسی عزائم کیلئے استعمال کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آیی نے ہمیشہ پاکستانی سرحدات کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، ملک کی حفاظت پر مامور ایک ایک جوان پر پوری قوم کو فخر ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ امریکی سازش کا نعرہ لگانے والے آج امریکہ کی فٹ پاتھوں پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف نعرے لگوا رہے ہیں، شہداءکی قربانیوں کا مذاق اڑانے اور پاکستان مخالف مہم چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، ایک سیاسی جماعت پہلے بھی شہداء کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کر چکی ہے، ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے، سوشل میڈیا کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک چارٹر کرنا چاہیئے، خواتین کے خلاف گھٹیا مہم، لوگوں پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے اور ریڈ لائن کراس کرنے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق ہونا چاہیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close