اغوا کے بعد شہریوں کے گردے نکالنے والا گروہ پکڑا گیا

لاہور (پی این آئی)نشہ آور مشروب پلا کر اغوا کے بعد گردے نکالنے والے گروہ کا کارندہ لاہور سے پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق ندیم نامی ملزم کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزم ندیم اپنے ساتھی شعیب کیساتھ مل کر لوگوں کو اغواء کرکے اسلام آباد میں ڈاکٹر ظفر نامی شخص کے پاس لے جاتا تھا جہاں ایک گردے کےعوض 50 سے 60 ہزار روپے دیے جاتے ۔ملزمان غریب اور نادار لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر بھی گردے نکلواتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے ملزم کے دوسرے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close