اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کی جانب سے انسولین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں شوگر کے مریضوں کو انسولین کا ملنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔
مریض قیمتوں میں اضافہ ہونے سے انسولین خرید کرنے سے قاصر ہیں جبکہ شہر بھر کے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیوں سے بھی انسولین نایاب ہو چکی ہے جس کی وجہ سے میڈیکل سٹور مالکان مرضی کی قیمت پر انسولین فروخت کر رہے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ انسولین سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ مریض آسانی سے انسولین سمیت دیگر ادویات خرید سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں