عید الفطر کب ہوگی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) معروف روحانی اسکالر و محقق حافظ عمران حمید اشرفی نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال 30 روزے ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوال المکرم کا چاند 10 اپریل بروز بدھ نظر آنے کی توقع ہے لہذا یکم شوال المکرم یعنی عیدالفطر انشاءاللہ 11 اپریل بروز جمعرات کو ہو گی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں عید کی تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا قوی امکان ہے۔اگر ایسا ہوا تو 29 رمضان سے 3 شوال کی چھٹیاں 6 دن کی ہوجائیں گی کیونکہ 3 شوال ہفتے کو ہوگی اور اگلے روز اتوار کو بھی ہفتہ وار تعطیل ہوگی اور اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو یہ چھٹیاں 4 دن کی ہوں گی جس کا امکان بہت کم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close