پشاور (پی این آئی) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر شہری دہشت کا شکار ہو گئے۔
سوات میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 188 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکزکوہ پاک افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع تاحال نہیں ملی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں