شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی سابق حکومت پر بڑی کرپشن کا الزام عائد کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں بہت کرپشن ہو رہی تھی، لوگ ارب پتی نہیں کھرب پتی بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج سابق وزیر اعلیٰٰ محمود خان ایک ہی مائن سے 25 لاکھ روپے روزانہ کماتا ہے، علی امین گنڈاپور بھی پی ٹی آئی کے 9 وزرا کی کرپشن سے متعلق بتا رہے تھے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ کے بجائے اڈیالہ جیل میں رکھنے کا بیانیہ میرا نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا فیصلہ پارٹی کا تھا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے سے متعلق اجلاس میں علیمہ خان بھی موجود تھیں۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ لے جاتے تو وہ جنگل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close