اسلام آباد (پی این آئی) اعلیٰ عہدوں پر فائز پاکستان کے درجنوں سینئر بیوروکریٹس کے دوہری شہریت رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
سنو نیوز کے مطابق دوہری شہریت کے مالک بیوروکریٹس میں مختلف سول سروسز کے گریڈ 17 تا 22 کے افسران شامل ہیں، ایسے افسروں کی بڑے عہدوں پر تعیناتی پاکستان سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بالکل برعکس ہے۔دوہری شہریت رکھنے والے افسروں میں منسٹری آف کامرس سے تعلق رکھنے والی گریڈ 22 کی بیوروکریٹ سارہ سعید برطانوی شہرت یافتہ نکلیں۔گریڈ 20 کے محمد وشاق، غلام مجتبیٰ جویو امریکی شہریت یافتہ ہیں، طحہ احمد فاروقی، زعیم اقبال شیخ کی برطانوی شہریت نکلی ہے۔ گریڈ 20 کے بیوروکریٹ شاہد جاوید، ڈی آٸی جی پولیس ڈاکٹرحیدر اشرف کینیڈا کی شہریت کے مالک ہیں جبکہ عادل میمن، عاطف نزیر امریکی شہریت رکھتے ہیں۔گریڈ 19 کے ندیم حسین، برکت حسین کھوسہ کینیڈا اور عمران شوکت، سائمہ علی، سہیل احمد شیخ برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں