عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کوبڑی ہدایت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صوبے کے حقوق کیلئے وفاقی پلیٹ فارمز پر بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم سے ہوئی ملاقات کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی جس پر عمران خان نے انہیں صوبائی حقوق کیلئے ایس آئی ایف سی اور دیگر وفاقی پلیٹ فارم پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close