حکومتی اتحادمیں پھوٹ پڑگئی، پیپلز پارٹی نے حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما شیری رحمان نے پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیک کیا جا سکتا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے یہ ادارہ منافع بخش ہو سکتا ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اداروں کی نجکاری کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ایجنڈا صرف عملدرآمد اور نفاذ کا ہے ، حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسیاں بنانا ہے اور اگر ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ممکن ہے۔لاہور میں الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور اس میں سرفہرست پی آئی اے ہے، اداروں کو چلانےکیلئے نجی شعبے کوآگے آنا ہوگا۔بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر مئی میں مکمل کر لیا جائے، جبکہ ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ بھی مکمل کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں