اسلام آباد(پی این آئی) بیرون ممالک جانے والے خواہش مند افراد میںبے انتہا اضافہ ہوا ہے۔
ملک بھر سے روازنہ کی بنیاد پاسپورٹ اجرائ کی 35سے چالیس ہزار درخواستیں موصول ہونے لگی۔ذرائع پاسپورٹ آفس کے مطابق بڑی تعداد میں پاسپورٹ اجراء کی درخواستیں موصول ہونے پر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ کی پرنٹنگ کی استعداد صرف 20 سے 22 ہزار تک روازنہ ہے ۔ پاسپورٹ اجراء کی مشکلات کے باعث 6 ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینز 2 ای پاسپورٹ مشینز بیرون ملک سے منگوا لیں گئیں۔ پاسپورٹ پرنٹنگ مشینیں کچھ دونوں میں پاکستان پہنچ جائیں گی۔پاسپورٹ آفس میں لائمینش پیپرز کی کمی بھی دور کرنے کے لیے 90 روز کا لائمینش سٹاک منگوا لیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں