علی محمد خان نے سینیٹ کی ٹکٹیں پارٹی ورکرز کو دینے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے انویسٹرز کی بجائے سینیٹ کی ٹکٹیں قربانی دینے والے ورکرز کو دیں، وکلاء کی بجائے سیاسی فیصلے اب سیاسی قیادت کرے گی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی سیاسی رہنماء کیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں وکلاء نے اچھا کردار ادا کیا لیکن سیاسی فیصلوں کیلئے سیاسی رہنماؤں کی ضرورت تھی، وزیراعلیٰ علی امین کی عمران خان سے مثبت ملاقات ہوئی، اب سیاسی رہنماؤں کی ہی عمران خان سے زیادہ ملاقاتیں ہوا کریں گی، تین سیٹوں کے علاوہ باقی ساری سیٹیں کارکنان اور ورکرز کو سیٹیں دی گئیں ، پی ٹی آئی نے انویسٹرز کی بجائے قربانی دینے والے ورکرز کو سیٹیں دی گئی ہیں، جو سینیٹرز کی لسٹ آئی ہے اس پر عمران خان اور علی امین کے درمیان بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ علی امین نے وزیراعظم شہبازشریف سے ہونے والی ملاقات بارے بھی بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا گیا۔ علی امین نے بانی پی ٹی آئی کو حکومتی امور سے متعلق بھی آگاہ کیا۔سینیٹ کے ٹکٹوں کے تمام فیصلے عمران خان کی اجازت سے ہوئے۔

اگر ہمارے کسی امیدوار کو فارغ کردیا گیا تو پیچھے کورنگ امیدوار بھی ہوگا۔علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے یہ بات بھی ہوئی کہ دو لاکھ کے قریب جوانوں کوٹیکنیکل جاب نکالیں گے اور ان کو باہر بھیجیں گے، ہمارے کارکنان نے بہت قربانیاں دیں، زلفی بخاری، صنم جاوید سمیت باقی لوگوں کو ٹکٹ دیئے گئے۔ علی محمد خان نے کہا کہ حامد رضا ہماری جماعت کے ساتھ ہیں، ہمارا ایم ڈبلیو ایم ، سنی اتحاد کونسل ، شیرانی کی جماعت ، سے بات ہوئی تھی، عمران خان نے ان جماعتوں سے بات چیت کی اجازت دی۔کورکمیٹی کی اجازت کے بعد سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close