گھی اور دالوں سمیت اہم اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوان ملک میں روزمرہ استعمال کے 10 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 18اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.35فیصد اورسالانہ بنیادوں پر32.89 فیصدکا اضافہ ہوا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 14 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کے 10 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 18اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دورا 5 لیٹرکوکنگ آئل کی قیمت میں 1.08 فیصد، ڈھائی کلو بناسپتی گھی 1.07 فیصد، آٹا 0.95 فیصد، چینی 0.64فیصد، گڑ0.57 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول 0.50 فیصد، دال مسور0.17 فیصد، اوردال ماش کی قیمت میں 0.15 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 21.96 فیصد، کیلا 21.76 فیصد، انڈے 7.15 فیصد، پیاز 5.57 فیصد، ایل پی جی 4.45 فیصد، لہسن 3.62 فیصد، مٹن 1.74 فیصد، بیف 1.53 فیصد، چکن 1.40 فیصد، جارجٹ 1.04 فیصد، شرٹنگ 1.01 فیصد اورلانگ کلاتھز کی قیمت میں 0.94 فیصدکا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.91فیصد کا اضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 اور اس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.86فیصد، 1.25 فیصد، 1.41 فیصد اور1.55 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیا جاتاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close