9مئی واقعات، مزید اہم شخصیات کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(پی این آئی)عدالت میں عدم پیشی پر صوبائی وزیرعدنان قادری سمیت 24 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو تھانہ حیات آباد پولیس چیک پوسٹ پرتھوڑ پوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں عدم پیشی پرصوبائی وزیرعدنان قادری سمیت 24 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ عدالت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ملزمان کو 30 مارچ تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا، ملزمان پر9 مئی کو تھانہ حیات آباد میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ اور تھوڑ پھوڑ کا الزام ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 مارچ ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close