آصفہ بھٹو کو پارلیمان میں لانے کی تیاریاں، کہاں سے الیکشن لڑیں گی؟

اسلام آباد(پی این آئی)آصفہ بھٹو کو پارلیمان میں لانے کی تیاری کی جارہی ہیں، آصف زرداری کی چھوڑی ہوئی نشست این اے207 پر ضمنی الیکشن لڑیں گی۔

این اے 207 پر آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے گئے جو کل جمع کرائے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو ریلی کی صورت میں زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچی ۔ جیالوں نے نعروں کی گونج میں پتیاں نچاور کر کے استقبال کیا ۔ آصفہ نے بھی نعرے بازی میں کارکنوں کا ساتھ دیا ۔اور کہا کہ مجھے کامیاب کرائیں تاکہ آپ کی خدمت کرسکوں۔ زرداری ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر آباد کے عوام نے پہلے ان کے والد کو کامیاب کرایا تھا ۔ اب مجھے کامیاب کرانا ہے،تاکہ آپ کی خدمت کرسکیں ۔ آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں بالوجاقبا قبرستان بھی گئیں،ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو بھی آصفہ بھٹو کے ہمراہ تھیں ،آصفہ بھٹونےدادا حاکم زرداری،دادی بلقیس بیگم اور زریں آرا بیگم کی قبروں پر حاضری دی اورقبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close