ن لیگی رہنما نے نواز شریف نے وزیراعظم نہ بننے کی وجہ بتا دی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا فیصلہ ان کا اپنا تھا، انہوں نے جو بھی فیصلہ کیا خود کیا۔

(ن) لیگی رہنما پرویز رشید کا الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ نوازشریف کسی بھی حکومتی عہدے سے بلند ہیں، عوام کی خواہش تھی کہ نوازشریف پاکستان میں ان کے درمیان آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کیلئے مسلم لیگ نے قربانی دی ہے، جن لوگوں نے ووٹ کی عزت کو نقصان پہنچایا وہ آج کوڑے دانوں میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close