کراچی (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان سے گزارش ہے مولا جٹ کی سیاست چھوڑیں جمہوری راستہ نکالیں، پاکستان کو، ادروں کو، قوم کو، اپنے آپ کو بھنور سے نکالیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد علی امین گنڈاپور کیلئے پریشانیاں شروع ہونگی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔وفیصل واوڈانے کہا کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹر رہا ہوں، میں نے خود استعفیٰ دیا، کوئی استعفیٰ نہیں دلوا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے یہ حکومت دو ڈھائی سال رہے گی، پاکستان کے انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے، میں نہیں کہہ سکتا کہ اس بار خرید و فروخت نہیں ہوگی۔سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائیں تو بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا ان کو سمجھ نہیں آیا، اب بھی سمجھ نہیں آ رہا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ تین عہدے جب مجھے کم عمری میں مل سکتے ہیں تو تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بھی مل سکتے ہیں، الیکشن میں اس لیے حصہ نہیں لیا کیونکہ حکومت کی مدت اتنی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی سے گزارش ہوگی کہ مولا جٹ کی سیاست چھوڑیں جمہوری راستہ نکالیں، 9مئی میں ملوث ملزمان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔فیصل واوڈا نے کہاکہ مجھے سچ بات کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا تھا، میں پارٹی سے اس وقت نکلا جب پی ٹی آئی آسمان پر تھی، انہیں پتا ہونا چاہیے کہ میں نے اہل ہونے کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں آصف زرداری سے ہزار دفعہ ملاقات کروں گا، مریم نواز بزدار ٹو ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں