وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کس طرح اڈیالہ جیل پہنچ گئے؟ عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

راولپنڈی (پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سرکاری پروٹوکول کے بغیر اڈیالہ جیل پہنچے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمران خان کے مابین اڈیالہ جیل میں ملاقات 30 منٹ جاری رہی۔

جیل حکام نے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں میں ملاقات کیلئے جیل کے کانفرنس روم میں انتظام کیا تھا۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی، علی امین نے عمران خان کو خیبرپختونخوا کے معاملات پر اعتماد میں لیا اور پارٹی امور سے متعلق ہدایات لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close