پلاسٹک کے کرنسی نوٹ، سٹیٹ بینک نے واضح اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی)پلاسٹک کے کرنسی نوٹ، سٹیٹ بینک نے واضح اعلان کر دیا ۔۔۔۔سٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق خبروں کی تردیدکردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں پلاسٹک کے نوٹ جاری کرنے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک حکام نے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر چلنے والی نئے پولیمرنوٹ (پلاسٹک نوٹ) جاری کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کو پولیمر (پلاسٹک نوٹ) کرنے کا کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دینےکی خبریں سامنے آئیں تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں