سینیٹ الیکشن ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کےلیے مزید کتنا وقت دے دیا گیا؟

اسلام آابد(پی این آئی)سینیٹ الیکشن ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کےلیے مزید کتنا وقت دے دیا گیا؟الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافہ کر دیا۔اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی آج شام 6 بجے تک متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے جاسکیں گے۔ترجمان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔۔۔۔

close