صنم جاوید میدان میں اُترنے کو تیار، تحریک انصاف نے فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی)صنم جاوید میدان میں اُترنے کو تیار، تحریک انصاف نے فیصلہ کر لیا۔۔۔سینیٹ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں میں معمولی ردوبدل کر دی گئی۔ تحریک انصاف نے سینیٹ میں صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے، صنم جاوید کو خواتین کی نشست پر الیکشن کیلئے میدان میں اتارا جائے گا۔سینئر پارٹی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اب ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہوں گی۔رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کی جنرل نشستوں پر حامد خان اور زلفی بخاری امیدوار ہوں گے، جنرل نشستوں پر کورنگ امیدوار کے طور پر عمر سرفراز چیمہ اور کرنل (ر) اعجاز منہاس کو نامزد کیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close