علیمہ خان نے ایجنڈے کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)علیمہ خان نے ایجنڈے کا اعلان کر دیا۔۔۔۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمارا سارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اُمید ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق انصاف کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کا جیل میں القادر کیس تھا، وہ بھی ہم اٹینڈ نہیں کر سکے، ہم جس کیس میں آئے ہیں اس میں جج ہی موجود نہیں۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں تفتیشی افسر ابھی تک تفتیش نہیں کر پائے، یہ بوگس کیسز ہیں جو ہائی کورٹ میں چل رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close