پاکستان تحریک انصاف نے شوکت بسرا کو اہم عہدہ دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے شوکت بسرا کو انفارمیشن سیکرٹری پنجاب کا عہدہ دے دیا۔ شوکت بسرا کو انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

شوکت بسرا اس سے قبل مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے طور عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ شوکت بسرا کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ انہوں نے 8 مئی کو قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ شوکت بسرا الیکشن ہارنے کے بعد پنجاب میں احتجاجی تحریک کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close