مستعفی ججز کیخلاف کارروائی سے متعلق کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے مستعفی ججز کیخلاف کارروائی سےمتعلق شیربانو کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نوٹس جاری کر چکی ہو تو کارروائی جاری رکھنے کا استحقاق رکھتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کاتفصیلی فیصلہ جسٹس امین الدین نے تحریر کیا جبکہ فیصلے میں جسٹس جمال مندو خیل نے علیحدہ نوٹ بھی شامل کیاہے ۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیاہے کہ جج کے استعفے پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی خود بخود ختم نہیں ہوتی، سپریم جوڈیشل کونسل نوٹس جاری کرچکی ہو تو کارروائی جاری رکھنے کا استحقاق رکھتی ہے۔فیصلے میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف شکایات کا بھی تذکرہ کیا گیاہے ، سپریم کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ شکایت اس وقت درج کی گئی تھیں جب ثاقب نثار چیف جسٹس تھے ،بدقسمتی سےیہ شکایات ان کی ریٹائرمنٹ تک جوڈیشل کونسل کے سامنے نہیں رکھی گئیں،ریٹائرمنٹ کے بعد شکایات کونسل کے سامنے آئیں تو غیرمؤثر ہونے پر خارج کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close