شیر افضل مروت، سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاملات پر کھل کرسامنے آ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاملات بگڑنے کی خبروں پر موقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم سنی اتحاد کونسل کے مشکور ہیں، انہوں نے ہمیں اپنا نام دیاہے ، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ سنی اتحاد کونسل سے اتحاد غلط تھا۔

سماء نیوز کے پروگرام ’ دو ٹوک ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ عمران خان تو اس وقت جیل میں قید ہیں ، ان کی ہدایات تھیں کہ مولانا شیرانی کے ساتھ آپ اتحاد کریں ،اس پر ہم نے میڈیا پر اعلان بھی کر دیا تھا ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ٹی او آرز بھی طے ہو گئے تھے لیکن اچانک کچھ نادیدہ قوتوں کی ایما پر جو اتحاد جسے عمران خان نے منظور کیا تھا اس کو چھوڑ کر کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے 8 گھنٹے قبل پی ٹی آئی نظریاتی (بلے باز)سامنے آ گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بلے باز کے حوالے سے پوچھا نہیں گیا تھا،بلے باز کے چیئرمین نے جو ہمارے ساتھ کیا اس پر عمران خان نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا، یہ ایک سنگین غلطی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں