ملکی معیشت سے متعلق اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)ایف بی آر اور مشاورتی کمپنی کارنداز کے درمیان ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے معاہدے سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن ہے ، کارندازپاکستان ایف بی آر کے ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن میں معاونت کرے گی، ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس دہندگان کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملے گی، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور محصولات بڑھائے جا سکیں گے۔ چیئرمین ایف بی آ ر امجدزبیر ٹوانہ کا کہناتھا کہ ایف بی آرمعیشت کو ڈیجیٹائز کرنے پر بھر پور توجہ دے رہا ہے،ڈیجیٹائزیشن سے ایف بی آر کی کارکردگی میں مزید بہتر ی آئے گی۔ تقریب میں چیئرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ اوروزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران کی شرکت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close