اہم شخصیت کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سبی میں فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) خالد مری جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سبی کے چینک روڈ پر مقامی پلازہ کے قریب ڈی ا یس پی خالد زمان اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ اچانک ایک مسلح شخص نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے خالد زمان شدید ز خمی ہوگئے۔ خالد زمان کے گارڈ کی جوابی فا ئر نگ سے حملہ آور زخمی ہو گیا جس کو بعد ازاں تعاقب کر کے گر فتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ڈی ایس پی کو شدید زخمی حا لت میں کمبائن ملٹری اسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ سبی سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی خالد زمان مری ان دنوں تعیناتی کے منتظر تھے۔ حملہ آور کی فائرنگ سے سبی کے صحافی میاں یوسف کی گاڑی کو بھی گولیاں لگیں تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close