واشنگٹن(پی این آئی) پاکستان میں عام انتخابات کے بعد کی صورتحال سے متعلق 20 مارچ کو امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کی بطو گواہ طلبی پر ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میتھیو ملز نے کہاہے کہ ڈونلڈ لو کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں۔
محکمے کے افسران کانگریس کے سامنے گواہی دیتے رہتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ لو کے بطور واحد گواہ کانگریس کے سامنے پیشی کے معاملے پرمیتھیوملرنے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار کانگریس کے سامنے گواہی کے لیے پیش ہوتے رہتے ہیں۔ ہم اس بات کواپنی ذمہ داریوں کا اہم حصہ سمجھتے ہیں جس میں کانگریس کو پالیسی سازی اور نگرانی کے عمل میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔ میتھیو ملر کے مطابق ڈونلڈ لو سے متعلق جو بھی الزامات (عمران خان کی جانب سے عائد کیے گئی)بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک نہیں، دو بارنہیں۔دس بار کہا ہے کہ اگر امریکی عہدیداروں کو کوئی خطرہ ہو تو ہم اسے بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
اور اپنے سفارتکاروں کی سیکیورٹی خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان سائفر کے حوالے سے ڈونلڈ لو پر پی ٹی آئی حکومت گرانے کا الزام عائد کرچکے ہیں تاہم امریکہ کی جانب سے کئی بار ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔امریکی کانگریس میں پاکستان میں انتخابات سے متعلق سماعت میں ڈونلڈ لو کو بطور گواہ مدعوکیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں