وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی پریشانی ختم کر دی

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب کو پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے امور پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب میںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد ، میوٹیشن، رجسٹریشن کی سہولت ملے گی۔ امریکہ ، برطانیہ ،کینیڈا دیگر ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو سروسز کیلئے جلد اقدامات کا حکم دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ اوورسیز کیلئے خصوصی پراپرٹی ٹرانسفر سروسز میں ٹائم لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرکاری اراضی کی لیز کا ریکارڈ طلب کر لیا، مریم نواز نے سرکاری اراضی پر پارک اور روڈ سائیڈ سمال جم کیلئے اقدامات کی ہدایت کی، ساتھ ہی ہر ڈسٹرکٹ میں اراضی سہولت مرکز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ 30جون تک 11 ڈویڑن میں اراضی سہولت مرکز کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 5798مواضعات کا ریکارڈ دسمبر تک آن لائن ہوگا، دس اضلاع میں آن لائن لینڈ ریکارڈ پراجیکٹ کا آغاز ہوگا۔

اجلاس میں منیجمنٹ آف سٹیٹ لینڈ کا بزنس پلان بھی پیش کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری ریونیو، چیف سیٹلمنٹ کمشنر، بورڈ آف ریونیو، ڈی جی پی ایل آر اے نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی کچی آبادی اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی جبکہ مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پلان طلب کرتے ہوئے مارکیٹ کی ضروریات کا تعین کر کے انڈسٹریل سیکٹرز کی نشاندہی کی ہدایت کر دی۔ مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو محفوظ انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سیکٹرز وائز میپنگ کا حکم بھی دے دیا۔پنجاب میں موجود صنعتوں کا ڈیٹا اور فیوچر انڈسٹری کے اعداد و شمار بھی مرتب کیے جائیں، سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اور آسانی فراہم کی جائے۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر صنعت چودھری شافع حسین، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری انڈسٹری اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close