راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا کو فی الفور ہٹایا جائے۔
اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی کے دیگر رہنمائو ں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کے پی میں افسران نے پی ٹی آئی کے ورکرز پر قیامت صغری برپا کی، ڈی پی اوز نے ہمارے ورکرز کو اغوا برائے تاوان کرکے کروڑوں روپے لیے۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آئی جی کو فی الفور ہٹایا جائے، آئی جی کو ہٹانے کیلیے وزیر اعلی کے حوالے سے پیغام بھی دیا ہے۔ ورکرز سے زیادتی کے واقعات کو دیکھیں گے کسی کے ساتھ انتقامی کارروائی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جس نے ناجائز مقدمہ درج کیا یا ایم پی او کا اطلاق کیا اس کا حساب ہوگا، ناجائز مقدمہ یا ایم پی او لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی سفارش کریں گے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کسی افسر کے ساتھ انتقام کی پالیسی نہیں ہے لیکن مجرم ہوا تو نہیں چھوڑیں گے۔ جتنے بے بنیاد مقدمات درج ہوئے انہیں وزارت قانون میں دیکھیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ظلم و جبر، قتل، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان کا احتساب ضرور ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں