حکومت 5 ماہ مشکل سے نکالے گی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت 5 ماہ مشکل سے نکالے گی، شیر افضل مروت کا دعویٰ۔۔۔۔تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگ رہا ہے کہ حکومت 5 ماہ بمشکل نکال سکے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میری موجودگی میں جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف بات کرے گا جواب دوں گا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارے اوپر ظلم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق چارہ جوئی کریں گے، پی ٹی آئی امیدواروں کو ری کاؤنٹنگ سے ہرانے کی تیاری ہے۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت دی ہے۔شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو وحدت مسلمین سے وعدہ ہوا اس پر عمل ہونا چاہیے تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close