رمضان میں کاروبار کے اوقات، ہائیکورٹ نے دکانداروں کی عیاشی کرا دی

لاہور (پی این آئی) ہائی کورٹ نے رمضان المبارک میں مارکیٹس کو رات 12 بجے جبکہ ہفتے اور اتوار کو رات 1 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔۔۔۔ عدالت میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی ۔۔۔۔ عدالت نے ریسٹورنٹس میں پارکنگ سے متعلق ممبر جوڈیشل کمیشن سے پلان طلب کرلیا۔۔۔۔۔عدالت نے جوڈیشل کمیشن کے اسٹاف کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ کے مالک کی بدتمیزی کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسٹورنٹ کے مالک کو آئندہ پیشی پر طلب کیا ہے۔۔۔۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ لوگوں کا مائنڈ سیٹ بن چکا ہے سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں