لاہور(پی این آئی)مریم نواز نے کس کواپنےہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دے دی؟مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایئر ایمبولینس پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لوگ بروقت اسپتال نہ پہنچنے پر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، دور دراز علاقوں میں حادثے پر متاثرین کو بر وقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے۔۔۔۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ سرگودھا اسپتال میں ہارٹ اٹیک کے مریض کو بےبس دیکھ کر دلی دکھ ہوا، پنجاب میں بہت جلد ایئر ایمبولینس سروس شروع کردی جائے گی۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ موٹر وے پر بھی ریسکیو 1122سروس شروع کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں