شہبازشریف اور علی امین کی ملاقات، آصف زرداری کا رد عمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)صدرمملکت آصف زرداری نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکی ملاقات احسن شروعات ہے،یہی وقت ہےکہ ہم پاکستان کودرپیش اختلافات دور کرنے کا سوچیں، میں ہمیشہ پاکستان کواولین ترجیح دینےکاحامی رہاہوں،وقت آگیاہےکہ ہم لوگوں کوامیددلائیں کہ جمہوری عمل کام کرسکتاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close