نامور عالم دین کا انتقال ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی)عظیم روحانی رہنما تحریک لبیک کے سربراہ پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری انتقال کر گئے۔

مرحوم عرصہ دراز سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، مرحوم کی نمازِ جنازہ کل دوپہر 2 بجے نیک آباد شریف مراڑیاں گجرات میں ادا کی جائے گی۔معروف قانون دان جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے مرحوم کے صاحبزادے مفتی عثمان افضل قادری سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت کے وصال سے علمی دنیا میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے،اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close