ملاقات پرپابندی کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (پی این آئی) بانی پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ڈیل کی کوئی بات نہیں ہو رہی، وکلاء سے ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا ہے کہ ووٹرز نے 8 فروری کو پولنگ ڈے پر بدلہ لیا لیکن ووٹ سے آئی تبدیلی تسلیم نہیں کی گئی۔ڈیل کی کوئی بات نہیں ہو رہی، وکلاء تک سے ان کی ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں، پرامن احتجاج جاری رہے گا۔انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، مہنگائی میں اضافہ ہوگا تو عوام باہر نکل آئیں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ایک مرتبہ پھر پیسہ چلنے والا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close