پی ٹی آئی کاسینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پنجاب کے امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے سینئر قانون دان حامد خان اور زلفی بخاری کو جنرل نشستوں پر اپنا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔پی ٹی آئی نے کرنل ریٹائرڈ اعجاز منہاس کو جنرل نشستوں کیلئے کورنگ امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ سابق مشیربرگیڈیرریٹائرمصدق عباسی کو ٹیکنوکریٹ کی نشست پرامیدوارنامزدکرنےکافیصلہ کیا گیاہے ۔ تحریک انصاف نے پنجاب کی پارٹی صدر یاسمین راشد کو خواتین کی نشست پر امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔یاد رہے کہ 52 سینیٹرز دو روز قبل ریٹائر ہو گئے ہیں جن میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی، قائد ایوان اسحاق ڈار ، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر رضا ربانی بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close