چیئرمین پی ٹی آئی نےحکومت کو مذاکرات کی دعوت دیدی

راولپنڈی (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی دعوت دے دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا موجودہ حکومت کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں رہی، اس کی مذمت کرتے ہیں ، وفاقی کابینہ میں نگران حکومت میں فرائض نبھانے والوں کو شامل کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست کی تھی مگر حکومت کی طرف سے پابندی عائد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کو فانئل کر لیا گیا، ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں، کچھ امیدواروں کو فائنل کر لیا تاہم حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close