حکومت کا پلاسٹک بیگزپر پابندی کا اعلان

لاہور (پی این آئی)پنجاب حکومت نے 6 جون سے صوبے میں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بہتر ائیرکوالٹی انڈیکس کیلئے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق معیاری زندگی ہر فرد کا حق ہے، انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سےکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اس لیے فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔سینئر وزیر نے اجلاس میں طلبہ کو ماحولیاتی سفیر بنانے کیلئے تعلیمی اداروں میں انوائرمنٹ کلامیٹ چینج کونسل بنانےکی ہدایت بھی کی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 6 جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پرپلاسٹک بیگز پر پابندی لگا دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close