لاہور (پی این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام شہریوں کو رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فروخت روک دی گئی ۔
لاہور کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام شہریوں کو سبسڈائز اشیاء نہیں مل رہیں،صرف بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد ہی سبسڈائزڈ اشیاء لے سکتے ہیں،جس کی وجہ سےعام صارفین پریشان ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہےکہ عام شہری پوری قیمت پر اشیاء خرید سکتے ہیں جبکہ رجسٹرد افراد ہی رعایتی نرخوں پر اشیاء کی خریداری کر سکتے ہیں۔رجسٹرڈ افراد کو سبسڈائزڈ آٹا 648 روپے فی 10 کلوکا تھیلا ، چینی 109روپے، گھی 335 روپے، دال چنا 240،سفید چنے 355،کالے چنے 255،بیسن 240، دال مونگ 297 اور دال ماش 520 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پرآنے والےعام صارفین خالی ہاتھ واپس جانے لگے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت سفید پوش اور متوسط طبقہ کا بھی سوچے، پہلے تو ہر کسی کو سبسڈائزڈ اشیاء مل جاتی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں