اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے آج اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے ہمارا راستہ روکا اور اسمبلی کا دروازہ بند کیا گیا اس کا اتھارٹی کس نے دی ، آئی جی سمیت دیگر متعلقہ افسران کو معطل کیا جائے ۔
ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ڈے کے حوالے سے ہم نے قرارداد جمع کرائی، ہماری خواتین کے ساتھ جو ظلم ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، آج اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے ہمارا راستہ روکا، قومی اسمبلی کا دروازہ بند کیا گیا اس کو اتھارٹی کس نے دی؟ کل کووہ انسپکٹر آپ کی گاڑی روکے گا، کہے گا اوپر سے آرڈرز ہیں، اس انسپکٹر نے لاٹھی چارج کا حکم دیا، خوش قسمتی سے وہاں پر پارلیمنٹ کی سیکیورٹی نے مداخلت کی، فوری طور پر اس معاملے پر ایکشن لیا جائے، آئی جی سمیت متعلقہ افسران کو برطرف کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں