ایک اور پی ٹی آئی رہنما پر فردِجرم عائد کر دی گئی

اسلام آ باد(پی این آئی) پی ٹی آئی رہنماءفیصل جاوید پرصحافی کو دھمکانے کے کیس میں فرد جرم عائدکر دی گئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ فیصل جاوید کے خلاف صحافی کو دھمکانے، جھگڑنے کے کیس کی سماعت کی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید اپنے وکیل سردارمصروف کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔وکیل صفائی سردارمصروف نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ۔عدالت نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فردجرم عائد کردی اور کیس میں 13 مئی کو گواہان کے بیانات طلب کرلئے۔وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ آج مقدمے کی پہلی تاریخ ہے، دستاویزات دیکھنے ہیں جس پر سول جج نے کہا کہ آج فیصل جاوید پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید پر تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر فیصل جاوید خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کیا تھا۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے تھے اور کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی تھی۔عدالت نے فردجرم عائد کرنے کیلئے13 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فیصل جاوید کےخلاف میڈیا سے جھگڑے سے متعلق 2022 کے مقدمے کی سماعت جج قدرت اللہ نے کی تھی۔سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ فیصل جاوید کے خلاف 2022 میں تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے مسلسل عدم حاضری پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفیصل جاوید خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں