وزیراعظم سے ملاقات میں عمران خان سے متعلق کیا مطالبہ کیا؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے (ن) لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور ن لیگی رہنما امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ آج وزیراعظم کیساتھ پہلی ملاقات تھی جس میں صوبے کے مسائل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ علی امین نے وزیراعظم سے ملاقات کو مثبت قرار دے دیا اور کہا کہ ہم نے عوام کے مسائل حل کرنے ہیں، وزیراعظم نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے معاملات بھی اٹھائے، بولے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔ نیشنل سکیورٹی کے حوالےسے بھی میٹنگ جلد بلائی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا ایسا ہرگز مطلب نہیں کہ پاکستان کو پیسے نہ دیئے جائیں۔ علی امین کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مجھے یہ کہا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم جو بھی ٹیم لائیں اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ وزیراعظم نے فل سپورٹ کرنے کا کہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں