چیئرمین پی ٹی آئی نے دروازے کھول دیئے

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی نے دروازے کھول دیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے دروازے مذاکرات کے لیے کھلے ہیں مگر ان سے کیا مذاکرات کریں، ہمیں ایوان میں بولنے نہیں دیا جاتا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں رہی، اس کی مذمت کرتے ہیں، وفاقی کابینہ میں نگراں حکومت میں شامل افراد کو لیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد ہے لیکن ہم نے درخواست کی تھی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے حوالے سے بات ہوئی ہے، اس پر پارٹی حتمی فیصلہ کرے گی، کچھ امیدواروں کو فائنل کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close