اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائے جانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے 8 مارچ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے ملاقات نہیں کرائی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close