لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے اجازت دیدی۔۔۔۔۔۔۔۔لاہور ہائی کورٹ نے ریسٹورنٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔عدالت نے ماحولیات سے متعلق اسکول کے بچوں کو ہفتے میں ایک روز پریکٹیکل کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر نصاب سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق ٹائر جلانے والے تمام یونٹس کی بجلی منقطع کر دی ہے، لیسکو اہلکاروں کو درخت کاٹنے سے روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ لیسکو نے اگر کوئی درخت کاٹنا ہو تو پہلے پی ایچ اے کو آگاہ کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں