خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق سے ٹکرانے کا فیصلہ

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق سے ٹکرانے کا فیصلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبر پختونخوا حکومت نے واجبات کےلیے وفاق سے ٹکرانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرعلیٰ خیبر پختونخوا نے پیسے نہ ملنے پر وفاق کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق وفاق کو پن بجلی منافع کی مد میں 1510 ارب اور نیشنل گرڈ کو دی گئی بجلی کی مد میں 6 ارب روپے دینا ہیں۔صوبائی حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ گئی ہے، اس لیے این ایف سی کی شرح بڑھا کر سالانہ 262 ارب روپے دیے جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close